ملتان (این این آئی) ملتان کی انتظامیہ نے گیلانی ہاؤس کی بجلی منقطع کر دی۔ ہفتہ کو ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے حوالے سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت پی ڈی ایم رہنماؤں کا اجلاس گیلانی ہاؤس میں ہوا جس میں
مقامی قیادت،سعید غنی، نفیسہ شاہ، فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر قائدین شریک ہوئے اجلاس کے موقع پر ملتان کی انتظامیہ نے گیلانی ہاؤس کی بجلی منقطع کردی۔قاسم گیلانی نے شرکاء کو بتایا کہ یہ اوچھے ہتھکنڈے ہمیں روکنے کیلئے کیے جا رہے ہیں،ہمارے پاس جنریٹر اور دوسرے متبادل ذرائع موجود ہیں، ان کی حرکتوں سے ہم رکنے والے نہیں جبکہ میپکو انتظامیہ نے موقف اختیارکیا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا کر ہائیکورٹ فیڈر پر بجلی منقطع ہے،جلد بحال کر دی جائیگی۔دریں اثنا پی ڈی ایم کی اعلی قائدین کے جلسہ گاہ کے ممکنہ دورے کی پیش نظر پولیس کی بھاری نفری قلعہ کے اردگرد تعینات کر دی گئی۔