جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

آصفہ بھٹو کو مریم نواز کے مقابلے میں میدان میں اتارا جا رہا ہے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

ملتان (نیوز ڈیسک+ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کورونا میں مبتلا ہیں اور انہوں نے اس کے باوجود ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس کے برعکس آصفہ بھٹو کو بھی پیپلزپارٹی سیاسی میدان میں اتار رہی ہے، ملتان کے جلسے میں آصفہ بھٹو

کو لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو کو مریم نواز کے مقابلے میں سامنے لایا گیا ہے، سینئر صحافی کے مطابق پیپلز پارٹی جلسوں میں ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی مقبولیت سے خاصی خائف تھی جس کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی آصفہ بھٹو کو خاتون رہنما کے طور پرسیاسی میدان میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کے مطابق گزشتہ کافی عرصہ سے آصفہ بھٹو کی سیاسی تربیت بھی کی جا رہی تھی، پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جھلک نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا آصفہ بھٹو کو جنوبی پنجاب میں لانچ کرنے کااچھا فیصلہ ہے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کورونا کے باعث قرنطینہ میں ہیں۔ آصفہ بھٹو ان کی نمائندگی کریں گے۔ مریم نواز شریف کی نمائندگی کریں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ ملتان کا جلسہ تاریخ ساز ہوگا۔ حکومت نے جس طرح جھوٹی ایف آئی آر اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا ہے یہ حکمرانوں کی بدحواسی کا عالم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان جلسہ پاکستان کی ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ منسوخ نہیں ہوگا۔حکمران کورونا کا ڈرامہ رچا کر اپوزیشن کے جلسے بند کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…