جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کا دوسرا مرحلہ، وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کارپٹڈ سڑکیں بنانے کی ہدایات کر دیں 

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد ٹائون ( آن لائن )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرنیا پاکستان منزلیں آسانپروگرام کا دوسرا مرحلہ14ارب روپے سے دیہی علاقوں میں کارپٹڈ سڑکیں بنائی جائیں گی-زرائع کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار نے اعلی سطحی اجلاس میں کہا کہ موجودہ حکومت دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے سر گرم عمل ہے۔دوسرے مرحلے میں دور دراز دیہی

علاقوں کی 1076 کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہوں گی اورمجموعی طور پر 154 دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی-دیہی سڑکوں کی تعمیر سے کھیت تامنڈی رسائی بہتر ہوگی-عثمان بزدار نے کہا کہ کاشتکار کو اپنی فصل بروقت اور باآسانی مارکیٹ تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ان سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف دیہات میں رہنے والے لوگوں کو آمد و رفت کی سہولت ملے گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا-عثمان بزدارنے کہا کہ یہ تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔ماضی کی حکومت نے شوبازی زیادہ کی اور کام کم کئے  ہماری حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صرف کام ہی کئے ہیں -نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے پہلے مرحلے میں 1236 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیرو مرمت کی گئی-عثمان بزدارنے کہا کہ پنجاب کے دیہات میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پہلے مرحلے پر15 ارب روپے خرچ ہوئے-نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کیلئے آئندہ سال بھی خصوصی فنڈز رکھے جائیں گے-

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…