جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

شریف برادران کی والدہ کا جسد خاکی پاکستان پہنچ گیا، نماز جنازہ کے وقت کا بھی حتمی اعلان

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی برطانیہ سے پاکستان پہنچا دیا گیا۔بیگم شمیم اختر کی میت کے ساتھ میاں نواز شریف کی ہمشیرہ کوثر بیگم بھی لاہور پہنچیں، میا ں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے لاہور

ائیر پورٹ پر بیگم شمیم اختر کی میت وصول کی جسے شریف میڈیکل کمپلیکس جاتی امرا پہنچا دیا گیا ہے۔ شریف برادران کی والدہ کی نماز جنازہ دوپہر ڈیڑھ بجے شریف میڈیکل کمپلیکس میں ادا کی جائے گی۔یا د رہے کہ گزشتہ روزلندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی تھی۔ لاک ڈاؤن کے سبب نماز جنازہ میں صرف 30 افراد ہی شریک ہوئے۔ نماز جنازہ میں سلیمان شہباز، عابد شیر علی، ناصر جنجوعہ، ڈاکٹر اشرف چوہان، ناصر بٹ و دیگر شریک تھے۔نماز جنازہ کے بعد بیگم شمیم اختر کی میت ایمبولینس کے ذریعے ائیرپورٹ روانہ کردی گئی تھی،نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا انتقال اتوار 22 نومبر کی صبح لندن میں گھر پر ہی ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…