جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بلاول بھٹو کی غیر موجودگی میں آصفہ بھٹو کی زبردست انٹری پیپلز پارٹی کی قیادت نے بڑے فیصلے کی تصدیق کردی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی ، آن لائن)وائس چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے خطاب کریں گی۔ میڈیا سے گفتگو میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ملتان جلسے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 نومبر

پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے، 30 نومبر کو آصفہ بھٹو زرداری ملتان آئیں گی اور آصفہ بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے خطاب کریں گی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کے باعث 30 نومبر کے تاسیسی جلسے میں شریک نہیں ہوسکتے ہیں۔انہوں نے حکومت کی جانب سے ملتان جلسے کے رستوں میں لگائی گئی رکاوٹوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلسہ روک کر حالات خراب کررہی ہے، 30 نومبر کوجلسہ ہر صورت ہوگا۔یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ آصف علی زرداری بھی وڈیو لنک پر جلسے سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی درخواست کے باوجود پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے شیڈول کے مطابق ہی 30نومبر کو ملتان میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی ڈی ایم قیاد ت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کو ملتان جلسہ میں شرکت کی دعوت دینے کی پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

محسن داوڑ نے خود بھی آئندہ پی ڈی ایم کے کسی بھی جلسے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے نوازشریف اور شہباز شریف کی والدہ کے انتقال کے باعث ملتان جلسہ 30 نومبر سے آگے بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی ۔

والدہ کے انتقال پر نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں ۔ نواز شریف ملتان جلسے سے خطاب نہیں کریں گے۔ ذرائع کا کہناہے کہ ن لیگ کی درخواست کے باوجود پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں مقررہ تاریخ پر ہی کرنے کو تیار ہیں ۔پیپلز پارٹی کا جلسہ 30 نومبر کو

ہی کرنے کا پلان برقرار ہے ۔پی ڈی ایم قیادت جلسے سے خطاب کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی والدہ شمیم اختر کی وفات کے بعد لاہور جلسہ متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے محسن داوڑ کو ملتان جلسے میں شرکت کی درخواست کی

تھی تاہم پی ڈی ایم قیادت نے پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد کردی ۔محسن داوڑ نے خود بھی ملتان جلسے میں شرکت سے انکار کر دیا۔ محسن داوڑ نے پی ڈی ایم سے بھی لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…