جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

کورونا کے باعث دنیا بدل گئی، بدقسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی،عثمان بزدارکا دعویٰ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا ر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا پر سیاست کرنا المیہ ہے- اپوزیشن رہنماؤں نے پہلے بھی اہم ترین قومی مسئلے پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی- ایک بیان میں وزیراعلی نے کہاکہ

قوم کورونا وباء کے باوجود منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی-دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے اورپاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کورونا وباء میں عوام کوتنہا نہیں چھوڑاجبکہ دوسری طرف اپوزیشن رہنما مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا چھوڑ کر صرف بیان داغنے تک محدود ہیں -اپوزیشن جماعتوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں لیکن یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر قومی مسئلے پر اکٹھا ہونے کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے باعث دنیا بدل گئی لیکن بدقسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی۔آزمائش کی گھڑی میں اپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش افسوسناک ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…