جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ملک بھر میں گیس بحران کا ذمہ دار وزیراعظم عمران خان قرار،بروقت یہ کام نہ کرنے سے 122 ارب کا نقصان،عوام کی جیبوں سے سینکڑوں ارب نکلوائے جانے کا دعویٰ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے ملک بھر میں گیس کے بحران کا ذمہ دار وزیراعظم عمران خان کو ٹھہراتے ہوئے کہاہے کہ ایل این جی گیس بروقت اسپورٹ نہ کرنے کی وجہ سے 122 ارب روپے کا نقصان ہوگیاہے۔ گیس اور بجلی کی قلت کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ عوام کو ہر شے مہنگی خریدنے پرمجبور کردیا گیاہے۔ صارفین پر یوٹیلٹی بلز

کا اضافی بوجھ لاددیا گیاہے۔ چینی، آٹا، گیس کے مسائل حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی وجہ سے ہیں اور حکومت عوام کی جیبوں پر7 سو ارب روپے کا ڈاکہ ڈال چکی ہے۔ غریب، مزدور، کسان اور عوام دشمن حکومت کی الٹی گنتی شروع ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں وفود سے گفتگو اور ملی یکجہتی کونسل کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ عمران سرکار ملک کی پہلی حکومت ہے جس نے فوج، پولیس، بیوروکریسی اور سیاست میں بدترین انتشار، گروہ بندی اور فساد پیدا کردیاہے۔ افواج، پولیس، بیوروکریسی سرکاری ریاستی ادارے ہیں۔ عوام کی حب الوطنی اور اعتماد کا حق ہے کہ ملک میں شخصی، گروہی، ادارہ جاتی بالادستی کی بجائے آ ئین، قانون اور آزاد نظام عدل کی حکمرانی قائم کی جائے۔ اسلامی پاکستان ہی ملک کے استحکام اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملک بھر میں دینی جماعتوں کے فقید المثا ل جلسوں نے ثابت کردیاہے کہ مذہبی قوتیں آج بھی طاقت ہیں اور ملک و ملت کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ملت اسلامیہ کو عروج دور نبوی ؐ کے نظام سے مل سکتاہے۔ خلافت راشدہؓ کا زمانہ ہی مسلمانوں کے نظریاتی عروج کادور تھا۔ پاکستان مثالی نظریاتی بنے اور خود انحصاری و زراعت کی ترقی کے ذریعے اسلامی معاشی نظام لایا جائے تو عالم اسلام کے اتحاد کے دروازے کھل جائیں گے۔ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ بھی اتحاد امت کے ذریعے ممکن ہوگا۔ ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 3 دسمبر کو مرکز منہاج القرآن میں منعقد ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…