لندن ( آن لائن ) برطانیہ کی معیشت 300 سال کی سب سے بد ترین مندی کا شکار ہوگئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا کے باعث پابندیوں کی وجہ سے برطانوی معیشت شدید تباہی کا شکار ہو گئی ہے۔ برطانوی وزیرخزانہ کے مطابق اس سال معیشت میں 11.3 فیصد کمی ہوئی ہے۔
وزیرخزانہ رشی سناک کے مطابق معیشت کی بحالی میں 2 سال لگ سکتے ہیں۔2022ئ کے آخر میں معیشت پہلے کی سطح پر واپس آئیگی۔ وزیرخزانہ رشی سناک نے کہا ہے کہ اگر ملکی معیشت جلد بہتر نہ ہوئی تو اس پر پڑنے والے طویل مدتی اثرات 2025 تک رہ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، ہلاکتوں کے لحاظ سے برطانیہ پانچوں بڑا ملک ہے، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ماہِ دسمبر کے پہلے ہفتے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 دسمبر کو نیشنل لاک ڈاؤن ختم ہوجائیگا۔