لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ افغانستان کے بعد پہلی مرتبہ افغانستان کی قومی ٹیم کو مکمل دورے کی دعوت دے دی ہے۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ہم اس دورے کے لیے ایک ممکنہ ونڈو تلاش کرنے کی کوشش کریں گے اور اگر 2021 نہیں تو ہم 2022 کے سیزن میں سیریز کی منصوبہ بندی
کرنے کی ضرور کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین کرکٹ سیریز دونوں ممالک کے درمیان امن و محبت کا راستہ ثابت ہوسکتی ہے۔مئی 2011 میں ایک افغان قومی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا حالانکہ انہوں نے پاکستان کی دوسرے درجے کی ٹیم سے میچ کھیلے تھے اور ان میچوں کو فرسٹ کلاس کا درجہ نہیں دیا گیا تھا۔