معروف ترک ڈرامہ ”ارطغرل غازی ” نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

26  ‬‮نومبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی) معروف ترک ڈرامے ”ارطغرل غازی” نے یوٹیوب پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، یوٹیوب پر ڈرامہ کے اردو چینل کے سبسکرائبر کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی۔اس حوالے سے ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر ڈیجیٹل ریاد منتے نے ایک ٹویٹر پیغام

میں بتایا کہ یوٹیوب پر ہمارے ٹی آر ٹی ارطغرل پی ٹی وی چینل کے سبسکرائبر کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے ارطغرل غازی کی مقبولیت کا یہ نیا سنگ میل طے ہونے پر سیریز کے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔عالمی سطح پر سیریز کے مختلف زبانوں میں بنائے گئے چینلز کے سبسکرائبرز کی مجموعی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہے جب کہ ان چینلز پر اپ لوڈ کی گئی اقساط کو 3 ارب بار دیکھا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ ٹی آر ٹی کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ارطغرل غازی کے مجموعی سبسکرائبرز میں سب سے زیادہ تعداد اردو چینل کے سبسکرائب کرنے والوں کے ہے جو دوتہائی یعنی 66 فیصد بنتی ہے۔ یعنی اس اعتبار سے یہ سیریز اردو بولنے اور سمجھنے والوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…