جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شروع میں میرے گھر کے حالات کیسے تھے ، والدہ نے کچھ پیسے جوڑے ہوئے تھے ، وہ رقم کتنے ہزار روپے تھی ؟ بابر اعظم نے حقیقت بیان کر دی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ شروع میں میرے گھر کے حالات اچھے نہیں تھے، والدہ نے کچھ پیسے جوڑے ہوئے تھے، کھیلنے کیلئے کٹ لینا تھی،نئی کٹ کے ساتھ کھیلنے پر خوشی بیان نہیں کر سکتا ، میں نے ہر قسم کی فکر سے آزاد ہو کر صرف کرکٹ کھیلی اور اسی پر توجہ دی ۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ میں آج جس مقام پر بھی ہوں

اپنی فیملی کی وجہ سے ہوں، شروع میں میرے گھر کے حالات اچھے نہیں تھے، میری والدہ نے کچھ پیسے جوڑے ہوئے تھے، میں نے کھیلنے کے لیے کٹ لینا تھی، میری والدہ نے جو پیسے جوڑے ہوئے تھے، انہوں نے مجھے دے دیے تاکہ میں کٹ لے سکوں۔انہوں نے بتایا کہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ یہ پیسے 3 سے 4 ہزار روپے تھے، اس رقم سے شاید 2 ہزار سے 2500 کا کا تو صرف بیٹ آ گیا تھا، جب میں نے پہلی مرتبہ نئی کٹ دیکھی اور اس کٹ کے ساتھ کھیلا تو اس کی خوشی بیان نہیں کر سکتا، شروع کے دو تین سال میں اسی کٹ کے ساتھ کھیلتا رہا۔ انہوںنے کہاکہ میں نے اس کٹ کو بہت سنبھال کر رکھا تھا لیکن اب مجھے یہ کٹ مل نہیں رہی، میں نے بہت تلاش بھی کی، کرئیر کے شروعات میں میری یہ ایسی یادیں ہیں جنہیں میں کبھی نہیں بھلا سکتا۔بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں فیملی سپورٹ اور بیک کا تو کبھی شکریہ ادا نہیں کر سکتا، میرے والد اور میرے بھائیوں نے مجھے بہت بیک کیا، خاص طور پر میں یہاں اپنے والد کا ذکر کروں گا، وہ مجھے ہر میچ پر لے جاتے تھے اور جب تک میچ ختم نہیں ہو جاتا تھا وہ وہاں موجود ہوتے تھے، میں جب پاکستان کی انڈر 19 اور پاکستان ٹیم میں بھی آ گیا تو میں جہاں بھی ٹیم کے ساتھ جاتا وہ وہاں موجود ہوتے تھے، وہ مجھے ہر طرح سے گائیڈ کرتے تھے، انہوں نے ہمیشہ میری راہنمائی کی۔کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ اب موجودہ حالات میں میرے والد گھر ہی موجود ہوتے ہیں لیکن انہوں نے میری بہت رہنمائی کی ہے، مجھے گھر سے کسی قسم کی کوئی ٹینشن نہیں تھی، میں نے ہر قسم کی فکر سے آزاد ہو کر صرف کرکٹ کھیلی اور اسی پر توجہ دی کیونکہ مجھے والد اور بھائیوں کی مکمل سپورٹ حاصل تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…