جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حکومت روز فلاح عامہ کے منصوبوں کا افتتاح کر رہی ہے، پی ڈی ایم سازشوں میں مصروف ہے:عثمان بزدار

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت روز فلاح عامہ کے منصوبوں کا افتتاح کر رہی ہے جبکہ پی ڈی ایم صرف سازشوں میں مصروف ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ

اپوزیشن جماعتیں پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہیں اور یہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔عوام جانتے ہیں کہ ماضی میں انہی جماعتوں نے اقتدار میں رہ کر معیشت کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ماضی کی حکومتوں کی خرابیوں کو درست کیاہے اور آج ملک درست سمت کی جانب بڑھ رہاہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز درپیش ہیں اور موجودہ نازک حالات میں افراتفری کی سیاست غیر دانشمندانہ اور ملکی مفادات کے منافی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں جبکہ عوام منفی سیاست کی بجائے ملک کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جرأت اور دانش سے عوام کی امنگوں کے مطابق ملکی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں۔ اپوزیشن سن لے لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…