منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کے لاہور اور ملتان جلسوں کی اجازت دیں گے یا نہیں،حکومت نے فیصلہ کر لیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) کورونا کیسز کی بڑھتی شدت کے پیش نظر حکومت پنجاب نے پی ڈی ایم کے لاہور اور ملتان کے جلسوں کی اجازت نہ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، بغیر اجازت جلسوں کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پنجاب کے

ذرائع کے مطابق لاہور اور ملتان کے جلسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کورونا کی تیزی سے بگڑتی صورتحا ل کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔حکومت کی جانب سے تحریری طور پر پی ڈی ایم کو جلسوں کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملتان اور لاہور میں کورونا کیسز کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ملتان میں اس وقت کرونا کے پازیٹو کیسز کی شرح پاکستان میں دوسرے نمبر پر ہے، پنجاب میں انتہائی تشویش ناک مریضوں کی تعداد بھی جون کے پہلے ہفتے جتنی ہو گئی ہے، متعلقہ اداروں نے بھی جلسوں کی اجازت نہ دینے کی سفارش کی تھی۔محکمہ صحت بھی کورونا کیسز کی خطرناک شرح سے حکومت پنجاب کو اپنی سفارشات سے آگاہ کر چکا ہے۔ حکومت پنجاب کے ذرائع کے مطابق بغیر اجازت جلسے پر اپوزیشن قیادت کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، بغیر اجازت جلسے کی صورت میں پی ڈی ایم قیادت کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا، پی ڈی ایم قیادت نے لاہور اور ملتان میں جلسوں کی اجازت کے لئے تحریری درخواستیں دے رکھی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…