اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

ڈونلڈ ٹرمپ اگر الیکشن میں ہار تسلیم نہیں کرتے تو وہ حلف برداری کے روز صدارتی ٹوئٹر ہینڈل کا اکائونٹ کسے دیدیں گے؟ٹوئٹر کی جانب سے اہم اعلان کردیاگیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

واشنگٹن (اے ایف پی)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر الیکشن میں ہار تسلیم نہیں کرتے تو وہ حلف برداری کے روز صدارتی ٹوئٹر ہینڈل کا اکائونٹ نو منتخب صدر جو بائیڈن کو دے دیں گے۔پوٹس (POTUS) کا اکائونٹ امریکی صدر کا آفیشل ٹوئٹر

اکائونٹ ہوتا ہے۔اے ایف پی کے مطابق ٹوئٹر کے ترجمان نک پیچیلو نے ایک ای میل کے ذریعے پولیٹکو کو بتایا ہے کہ ٹوئٹر وائٹ ہاوس کے انسٹیٹیوشنل اکائونٹس کی منتقلی کے لیے تیاری کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل قومی آرکائیوز کے مشورے سے کیا جا رہا ہے، ایسا 2017 میں بھی ہوا تھا۔صدر کے علاوہ خاتون اول اور پریس سیکریٹری کے اکائونٹس سمیت وائٹ ہاوس کے مزید اکائونٹس کی بھی منتقلی ہوگی۔ٹوئٹر کی جانب سے وائٹ ہائوس اکاونٹس کو ریسیٹ کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے ابھی تک تین نومبر کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا ہے۔امریکی صدر کے ذاتی اکائونٹ پر آٹھ کروڑ 80 لاکھ فالورز ہیں جبکہ ان کے آفیشل اکائونٹ پر تین کروڑ 20 لاکھ فالورز ہیں۔پوٹس کا اکائونٹ بڑے پیمانے پر صدر کے ذاتی اکائونٹ کے ساتھ ساتھ وائٹ ہائوس کے دیگر اکائونٹس کو بھی ریٹویٹ کرتا ہے۔امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن آئندہ ہفتے تک اپنی کابینہ کے اہم ارکان کا اعلان کر سکتے ہیں۔

ڈیموکریٹ جو بائیڈن نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے وزارت خزانہ کی سربراہی کے لیے پہلے ہی فیصلہ کر رکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بائیڈن وزیر خارجہ سمیت دیگر اہم عہدوں کے لیے بہت جلد نام تجویز کرنے والے ہیں۔ جو بائیڈن آئندہ برس 20 جنوری کو امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…