منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی سائنسدانوں کا شاندار کارنامہ، پاکستان نے کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیار کر لیا،

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے پھیپڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیار کر لیا،ڈریپ نے کورونا کی جدید تشخیصی میڈیکل ڈیوائس کووریڈ کی منظوری دیدی،سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف کی میڈیکل ڈیوائس رجسٹریشن کی تصدیق کردی۔

سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ ڈیوائس کو ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت رجسٹرڈ کیا ہے کووریڈ ڈیوائس مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کردہ ہے کووریڈ پھیپڑوں میں کورونا کے انفیکشن کی تشخیص کرے گی کووریڈ سے پھیپڑوں میں کورونا انفیکشن کی مقدار معلوم ہو سکے گی میڈیکل ڈیوائس ایک منٹ سے کم وقت میں نتائج دیتی ہے، کووریڈ ڈیوائس سے کورونا کے علاج میں نمایاں مدد ملے گی، کووریڈ میڈیکل ڈیوائس دنیا کے چند ممالک کے پاس ہے، پاکستان کووریڈ ٹیکنالوجی دنیا کے دیگر ممالک کو فراہم کرے گا کووریڈ ڈیوائس جلد ملک بھر میں دستیاب ہو گی کووریڈ ڈیوائس نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس پاکستان کی تیار کردہ ہے کووریڈ ڈیوائس کی مقامی سطح پر تیاری بڑی کامیابی ہے۔سائنس ڈپلومیسی پاکستان نے کہا کہ پاکستان یہ ٹیکنالوجی دیگر ممالک سے شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔کورونا وائرس کی تشخیص کا سافٹ ویئر ’کووریڈ‘ بنانے پر نیکاپ کی جانب سے پاکستانی سائنسدانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…