جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایک اور آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ، گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا عمل شروع

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) گلگت بلتستان انتخابات میں جیتنے والے ایک اور آزاد امیدوار نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی جس کے بعد پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ گلگت بلتستان انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل شروع ہو

گیا ہے اور گزشتہ روز 5 آزاد امیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی، عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے ایک اور آزاد رکن کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد یہ تعداد 6 ہوگئی ہے۔اس موقع پر آزاد اراکین نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، سیف اللہ نیازی اور ارشد داد سے ملاقات کرکے باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ 6 آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد 23 نشستوں میں پی ٹی آئی ارکان کی ٹوٹل تعداد 16 ہوگئی ہے جب کہ تحریک انصاف کو ایم ڈبلیو ایم کی ایک نشست کی حمایت بھی حاصل ہے۔پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے امیدواروں میں جی بی اے 5 نگر 1 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار جاوید منوا،جی بی اے 9 اسکردو 3 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار وزیرسلیم،جی بی اے 10 اسکردو 4 سے آزاد امیدوار راجہ ناصر،جی بی 15 دیا میر 1 سے آزاد امیدوار حاجی شاہ بیگ،جی بی اے 22 گانچھے 1 سے آزاد امیدوار مشتاق حسین اور جی بی اے 23 گانچھے 2 سے آزاد امیدوار عبدالحمید شامل ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…