بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

دونوں ہاتھ اور ٹانگیں کاٹنے کے بعد بے دردی سے قتل، لاش کو گاڑی سمیت جلایا گیا، منظور وسان کے بھتیجے بلاول وسان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دل دہلا دینے والے انکشاف

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیرپور (این این آئی)سندھ کے شہر خیرپور میں وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ کے معاونِ خصوصی نواب خان وسان کے بھانجے اے ایس آئی بلاول وسان کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کو گاڑی سمیت جلائے جانے کے معاملے میں پولیس نے مقتول کے 2 دوستوں کو

گرفتار کر لیا۔ملزمان نے لاش کو گاڑی سمیت جلا کر قتل کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ نے معمہ حل کر دیا۔18 نومبر کی رات کو بھرگڑی کے علاقے کے قریب سے جلی ہوئی ڈبل کیبن گاڑی سے اے ایس آئی بلاول وسان کی مکمل جھلسی ہوئی ناقابلِ شناخت لاش ملی تھی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اے ایس آئی بلاول وسان کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو جلایا گیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بلاول وسان کے دونوں ہاتھ اور ٹانگیں کاٹی گئی تھیں، جب کہ اس کی کھوپڑی اور پسلیوں میں بھی فریکچر پایا گیا ہے۔ملزمان نے لاش کو گاڑی سمیت جلا کر قتل کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق قتل کے شبے میں بلاول وسان کے 2 دوستوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے، حقائق جلد سامنے آ جائیں گے۔مقتول کے گرفتار دوست فراز راجپوت کو گزشتہ روز کراچی سے حراست میں لیا گیا تھا جو گاڑی میں آگ لگنے کے وقت فرار ہوا تھا اور اسے عینی شاہدین نے بھی شناخت کیا تھا۔فراز راجپوت نے گرفتاری کے بعد تصدیق کی تھی کہ گاڑی سے ملنے والی لاش بلاول وسان کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…