بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب نے شہریوں کی کم سے کم تنخواہ 4 ہزار ریال کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی ) سعودی عرب نے شہریوں کی کم سے کم اجرت تین ہزار ریال سے بڑھا کر چار ہزار ریال کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے بدھ کو سعودی شہریوں کی کم سے کم اجرت میں 33 فی

صد اضافے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ اس کا پانچ ماہ کے بعد اطلاق ہوگا۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ فیصلہ کس تاریخ سے نافذ العمل ہوگا۔وزارت نے واضح کیا کہ اگر کسی کمپنی کا ملازم کوئی سعودی شہری نئی وضع کردہ کم سے کم اجرت سے بھی کم ماہانہ تن خواہ وصول پائے گا تو اس کو کمپنی کے سعودی شہریوں کے لیے مختص ملازمتوں کے کوٹا میں شمار نہیں کیا جائے گا۔انہوںنے مزید کہا کہ اگر کوئی سعودی ملازم یا ورکر تین ہزار اور چار ہزار ریال کے درمیان ماہانہ تن خواہ وصول کرے گا تو اس کو کمپنی کا نصف ملازم شمار کیا جائے گا۔وزارت کے اس نئے فیصلے کا جزوقتی کام یا ملازمت کرنے والے سعودی طلبہ پر بھی اطلاق ہوگا یا جو لوگ اپنی دیگرمصروفیات کے مطابق من پسند اوقات میں اجرت پر کام کرتے ہیں تو ان پر بھی اس نئے ضابطے کا اطلاق ہوگا۔اس فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ سعودی شہریوں کو نجی شعبے میں کام کی جانب راغب کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی ملازمت کے حقوق کو یقینی بنانا ہے۔وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے مزدور کی کم سے کم اجرت بڑھانے کا اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب سعودی عرب دنیا کی بیس بڑی معیشتوں پر مشتمل گروپ 20 کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…