جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تاریخی جیت کے بعد کملا ہیرس کی کتابوں کی مقبولیت میں اضافہ

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون کملا ہیرس کی تاریخی جیت کے بعد ان کی کتابوں کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کی شخصیت صرف سیاسی ہی نہیں بلکہ ادبی بھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دن بدن ان کی تصانیف کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات 2020 میں کملا ہیرس کی تاریخی جیت کے بعد سے عالمی سطح پر آن لائن خریداری کے مختلف پلیٹ فارمز پر کملا ہیرس کی کتابوں کی فروخت میں پہلے کے مقابلے میں کئی گناہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔دنیا بھر میں کملا ہیرس کے چاہنے والے ان کی سوچ و خیالات اور ان کی ذاتی زندگی سے متعلق مختلف معلومات حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ کملا ہیرس کی یادداشتوں پر مبنی سوانح حیات دی ٹروٹز وی ہولڈ: این امریکن جرنی اور ادب اطفال پر مبنی کتاب سپر ہیروز ار ایویری ویر کو امریکا سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔اس کے علاوہ کملا ہیرس کی بھانجی مینا ہیریس کی بچوں کے لیے لکھی گئی کتاب کمالہ اینڈ مایاز بک آئیڈیا کو بھی بیحد مقبولیت مل رہی ہے۔ان کتابوں کے علاوہ کملا ہیرس کی کتاب کملا ہیریس: روٹیٹ ان جسٹس کی فروخت میں بھی دگنا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس امریکا کی نائب صدر منتخب ہوگئیں۔کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون، سیاہ فام اور جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں جو نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔ امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں کملا ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…