کراچی (این این آئی) وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک افرادی قوت کی طلب میں آہستہ آہستہ اضافہ ہورہا ہے۔ جو لوگ بے روز گار ہوکر وطن آئے ہیں انہیں دوبارہ بیرون ملک بھیجنے پر کام ہورہا ہے۔ کم ترین تنخواہ پر بے روز گار ہونے والوں کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے
جمعرات کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے 18 ماہ کے دوران 97000 ہزار پاکستانی کو بیرون ملک ملازمت پر بھیجا ہے۔بھیجے جانے والے تمام افراد کو فنی تربیت دی گئی تھی۔ کوریا سعودی عرب متحدہ عرب امارات نے ہنر مند افراد کا کوٹہ بڑھا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جاپان کے ساتھ ملازمت کوٹے کے لئے مفاہمت کی یاداست پر دستخط کیئے ہیں۔ جاپان سے ماہرین کی ایک ٹیم پاکستان آئے گی۔ جاپانی ٹیم مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کرے گی۔جرمنی کے ساتھ ہنر مند افراد قوت کے لئے 30 لاکھ یورو کا معاہدہ کیا ہے۔زلفی بخاری ن کہا کہ کرونا میں پاکستان نے اپنے شہریوں کو بہتر طریقے وطن واپس لایا گیا۔ پاکستان دنیا بھر سے اپنے 5 لاکھ شہریوں کو وطن واپس لایا۔ سعودی عرب میں 50 ہزار پاکستانیوں کی نوکریاں ختم اور 70 ہزار کو چھٹیوں پر بھیجا گیا۔عودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے چھٹیوں پر آئے افراد واپس جارہے ہیں پاکستان کے مقابلے بھارت اور بنگلہ دیش کے لوگ ذیادہ ملازمتوں سے فارغ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کم ترین تنخواہ پر بے روز گار ہونے والوں کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ کابینہ جلد ان افراد کے لئے احساس پروگرام میں پاسپورٹ کی شرط ختم کر دے گی۔ کینڈا کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں۔ نجی شعبے کے تعاون سے کینیڈاافرادی قوت بھیجی جائے گی۔