جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

جلد کی انفیکشن سمیت متعدد دوسری بیماریوں کوبھگانے والے حیرت انگیز بیج

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آ باد(مانیٹرنگ  ڈیسک)اجوائن گھریلو طورپر کاشت کی جاتی ہے ،اس جڑی بوٹی کا تعلق پودینے کے خاندان سے ہے ، یہ نہ صرف سالن کو ذائقہ دیتی ہے بلکہ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل بھی ہے۔ اجوائن کی چند خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں۔وٹامن کے اجوائن

سے جسم کو وٹامن ‘کے ‘حاصل ہوتاہے جوکہ ہڈیوں کی نشوونما کیلئے اہم ہے ،اس کے علاوہ وٹامن کے خون کو جمنے نہیں دیتا۔ اینٹی بیکٹریل اجوائن سے جلد کی انفیکشن سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اجوائن کے استعمال سے سردرد ، نزلہ ، زکام ، گلے کی سوزش اور کھانسی جیسی بیماریاں جلدیٹھیک ہوجاتی ہیں۔نزلہ زکام میں اگر گرم پانی میں اجوائن کے تیل کے دو قطرے ڈال کر چار سے پانچ روز تک پیا جائے تو اس سے کافی فائدہ ہوگا۔ سوزش دور کرنا اجوائن درد اور سوزش میں فائدہ پہنچاتاہے۔ اجوائن کا تیل جلد میں جذب ہوکر ہڈیوں اور جوڑوں تک پہنچتا ہے۔ پٹھوں کی سوزش ،کسی کھیل کے دوران لگنے والا زخم اور گٹھیا جیسے مسائل کو دور کرنے کیلئے یہ تیل انتہائی مفید ہے۔ سینے کی جلن اجوائن سینے کی جلن اور تیزابیت میں فوری آرام پہنچاتی ہے۔آدھا چھوٹا چمچ اجوائن اور ایک چمچ سبز چائے کی پتی کو ایک گلاس پانی میں ابال لیں۔ اس کے دن میں دوبار استعمال سے نہ صرف معدے کی تیزابیت دور ہوگی بلکہ موٹا پا یا سوجن

بھی کم ہوجائے گی۔ کیڑوں کے کاٹنے سے بچاتاہے اگر کوئی کیڑا کاٹ لے تو فوراً وہاں اجوائن کا تیل لگالیں۔اس کے علاوہ کیڑوں سے محفوظ رہنے کے لیے آپ اسے پہلے بھی اپنے ہاتھوں اور پاﺅں پر لگاسکتے ہیں۔غرض یہ کہ اجوائن کے استعمال کے لاتعداد فائدے ہیں۔ اس سے آپ کئی اقسام کی بیماریوں سے دور رہ سکتے ہیں۔ لہٰذا اسے لازمی اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…