جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حالات خطرناک صورتحال میں داخل سکولوں میں چھٹیوں سے متعلق بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،بہاولنگر(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی )پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہاہے کہ حالات خطرناک صورتحال میں داخل ہو رہے ہیں ،اگراب بھی حالات کنٹرول نہیں ہوئے تو مسائل بڑھ سکتے ہیں ، کل 36 اضلاع کے لوگوں کو بلایاہے اس میں چھٹیوں کافیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سکول مرضی سے سکول نہیں کھول سکیں گے،کورونا پر حکومتی رٹ کوکوئی چیلنج نہیں کرسکتا،کورونا ایس او پیز پر سب پرائیویٹ سکولوں کو عمل درآمد کروانا ہوگا،کورونا قانون سب کیلئے برابرہوگا۔دریں اثنا تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کی وجہ سے تعطیلات کی خبریں نشر ہونے پر تعلیمی اداروں کے سربراہوں نے بچوں سے ایڈوانس فیسیں منگوانے کا عمل تیز کردیا ہے سکول مالکان کا کہنا ہے کہ ابھی کرونا وائرس کی وجہ سے پچھلی فیسیں وصول نہیں ہوئیں جبکہ نئی تعطیلات کی نوید سنا دی گئی ہے جس کی وجہ سے والدین نے بچوں کی فیسیں روک لی ہیں اس اقدام سے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بری طرح مالی طور پر متاثر ہونگے جبکہ والدین کا کہنا ہے کہ جب پڑھائی نہیں ہورہی تو فیسیں کس چیز کی دیں فیسوں کے معاملے پر والدین اور سکول انتظامیہ کے درمیان توں تکرار کا سلسلہ جاری ہے کرونا وائرس کی وجہ سے معاشی حالات سے تنگ کئی بچے تعلیم جاری رکھنے سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ اب

تعطیلات کی وجہ سے مزید بچے چھوڑ جائینگے۔علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباء کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات قبل از وقت اور طویل ہونے کی خبریں سنتے ہی بچوں کے چہروں پر خوشی کی لہردوڑ گئی، سکولوں

میں بچے ایک دوسرے کو چھٹیوں کے حوالے سے مبارکباد دیتے نظر آئے ،بچوں کا ٹیچر سے آتے ہی یہ سوال تھا کہ چھٹیاں کب سے ہورہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی موسم سرما کی طویل تعطیلات موضوع بحث بنی رہی ،کچھ لوگوں کا کہنا تھاکہ ایس او پیز پرعملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ بچے ایس او پیز پرعملدرآمد نہیں کرسکتے اس سے کرونا پھیلنے کا اندیشہ ہے جس کی وجہ سے چھٹیاں ضرور ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…