جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

سردی کی شدید لہر آنے کو تیار پاکستان کے کن کن علاقوں میں آج گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے پیشگی خبر دار کردیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ با لائی خیبر پختونخو ا ، خطہ پوٹھوہار،کشمیراور گلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں

پر برف باری کی توقع ہے۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ، خیبر پختونخوا میں جمعرات کے روزچترال، دیر ،سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کالام، کوہستان اورکرم میں جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔جمعرات کے روزسندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔جمعرات کے روز صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہیگا۔ تاہم خطہ پوٹھوہار میں جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔جمعرات کے روز صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں سرد اور خشک رہے گا۔جمعرات کے روز کشمیر میں جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران زیادہ تر علاقوں

میں موسم سرد اور خشک رہا۔ جبکہ بالائی خیبر پختونخوا میں بارش ہو ئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ میںدیر زیریں04 ملی میٹر،بالائی3ملی میٹراور کالام میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 09، ا ستور منفی 04،کالام ،سکردو ، مالم جبہ منفی03،دیر منفی 02اورچترال میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…