منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کا تاریخ ساز منصوبہ، پیداوار بھی شروع ہو گئی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)حکومت سندھ کا تاریخ ساز منصوبہ، سندھ کے ساحلی علاقوں سے اچھی خبر، سندھ حکومت کا گیم چینجر آزمائشی منصوبہ کامیاب ہوگیا جس سے سالانہ اربوں روپے کا زرمبادلہ بچایاجاسکے گا محکمہ ماحولیات وساحلی ترقی کی پام آئل مل نے پیداوار شروع کردی ہے مشیر ماحولیات و ساحلی ترقی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے سیکریٹری محکمہ ماحولیات

و ساحلی ترقی اسلم غوری، ڈی جی ساحلی ترقی اور دیگر افسران کے ہمراہ گزشتہ روز ضلع ٹھٹھہ میں غلام اللہ ٹاؤن میں لگائی گئی پام آئل مل کا دورہ کیا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے پام آئل فیلڈ کا بھی دورہ کیا ۔اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ محکمہ ماحولیات و ساحلی ترقی نے ضلع ٹھٹھہ میں 50ایکڑ رقبے پر پام کے درخت کاشت کیے تھے الحمداللہ پام کے درختوں نے ریکارڈ پھل دینا شروع کردیا ہے جن سے یومیہ 2ٹن پام آئل کی پیداوار ہوگی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ پاکستان پام آئل کی درآمد پر سالانہ 4ارب ڈالر تک زرمبادلہ خرچ کرتاہے جو ایک خطیر رقم ہے ہماری کوششوں سے سندھ حکومت نے پام آئل کے پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد کاشت کے لئے مزید زمین مختص کردی ہے ضلع ٹھٹھہ میں 1500ایکڑ رقبے پر پام کے مزید درخت کاشت کیے جارہے ہیں پام کے درختوں سے نکلنے والے پھلوں سے آئل نکالنا شروع کردیا ہے جو ہماری بڑی کامیابی ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے نے آزمائشی تجربہ کامیاب ہونے پر تمام عملے کو مبارکباد دی ۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے پام کی کاشت اور آئل کی پیداوار کو گیم چینجر بھی قرار دیا اور کہا کہ سندھ میں کاشت کیئے گئے پام اور آئل کی پیداوار کا تجربہ قابل عمل اور کامیاب رہا جس پر ہمیں خوشی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پام کے 1100درخت آزمائشی طورپر کاشت کیے گئے تھے جن سے پیداوار شروع

ہوگئی ہے یہ نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے عوام کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ پام کی کاشت اور آئل کی پیداوار کا تجربہ کامیاب رہاہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ تھرکول کے بعد یہ سندھ حکومت کا پام آئل منصوبہ بھی نئی مثال ثابت ہوگا پام کی کاشت اور آئل کی پیداوار سے ضلع ٹھٹھہ میں بڑی سرمایہ کاری آئے گی محکمہ ماحولیات وساحلی ترقی کا پام آئل منصوبہ ہزاروں

خاندانوں کے لئے روزگار کا سبب بنے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ واحد اور پہلا منصوبہ ہے اس سے قبل ملک میں کہیں بھی پام آئل کی مل نہیں لگائی گئی ہے یہ پلانٹ محکمے نے چین سے درآمد کیا ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ تھر کول کی طرح اس منصوبے میں بھی مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور وزیراعلیٰ سندھ کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…