منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعلی عثمان بزدار کا فیصل آباد کی ترقی و خوشحالی کے لئے 13ارب روپے کے پیکیج کااعلان

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے فیصل آباد کی ترقی و خوشحالی کے لئے 13ارب روپے کے پیکیج کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ فیصل آباد ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا- ترقیاتی پیکیج کے تحت فیصل آباد میں سڑکیں، پارکس، سیوریج اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کئے جائیں گے اوراس پیکیج کے تحت صحت او رتعلیم کی سہولتوں کو بہتر بنائیں گے-

یہ پیکیج سالانہ ترقیاتی پروگرام کاحصہ ہوگا-فیصل آباد ترقیاتی پیکیج پر تیزی سے عملدرآمد کر کے دکھائیں گے- وہ آج فیصل آباد میں برآمد کنندگان اور تاجر برادری سے خطاب کررہے تھے-وزیراعلی نے کہاکہ فیصل آباد پاکستان کا مانچسٹر ہے-وزیراعظم عمران خان کو فیصل آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں -تمام علاقوں کی یکساں ترقی تحریک انصاف کا منشور ہے-انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی ہیں اور پنجاب نے اس ضمن میں لیڈ لی ہے-پنجاب میں کاروبار کا پہیہ تیزی سے چل رہاہے-انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہماری حکومت سے قبل سیمنٹ کی 12فیکٹریاں تھیں -ہماری حکومت نے 5سیمنٹ فیکٹریوں کو این او سی جاری کردئیے ہیں -دسمبر تک مزید 16فیکٹریوں کو این او سی جاری کردئیے جائیں گے-پنجاب حکومت صوبے میں 13سپیشل اکنامک زونز کے قیام کی منظوری دے چکی ہے-وفاقی حکومت نے 7 سپیشل اکنامک زونز کے قیام کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے ہیں – وزیراعظم عمران خان نے آج کشمیر انڈرپاس کے منصوبے اور ماڈل پولیس سٹیشن کا افتتاح کیاہے-پنجاب بھر میں نئے ماڈل تھانے بنا رہے ہیں -101 نئے تھانوں کی اراضی محکمہ پولیس کو منتقل کر دی گئی ہے-پولیس کو 600 نئی گاڑیاں فراہم کی جاچکی ہیں -محکمہ پولیس میں 10ہزار بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے-انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل حل کریں گے-فیصل آباد میں پہلے بھی آیا اور آج وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پھر آیا ہوں – ترقیاتی پیکیج فیصل آباد کے شہریوں کاحق ہے جو ہم نے انہیں لوٹایا ہے- نیاپاکستان بن رہاہے او رسب کو نیا پاکستان نظر بھی آئے گا-



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…