جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

عام ماؤتھ واش 30 سیکنڈ میں کورونا وائرس کو ختم کرسکتے ہیں، تحقیق میں زبردست نتائج سامنے آگئے

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لندن (این این آئی)بازار میں عام ملنے والے ماؤتھ واش کورونا وائرس کو 30 سیکنڈ میں ختم کرسکتے ہیں۔یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والا ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔کارڈف یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کم از کم 0.07 فیصد سیٹلک فیرڈینیم کلورائیڈ (سی پی سی) والے ماؤتھ واش وائرس کی منتقلی کی شرح میں روک تھام کے حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ تحقیق کے

نتائج ابھی کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئے اور اس سے رواں ماہ سامنے آنے والی ایک تحقیق کے نتائج کو تقویت ملتی ہے، جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ سی پی سی والے ماؤتھ واش سے کورونا وائرس سے متاثر افراد میں وائرل لوڈ کم کیا جاسکتا ہے۔ تحقیق میں شامل ڈاکٹر رچرڈ اسٹینٹن کا کہنا تھا کہ نئی تحقیق سے ان شواہد میں اضافہ ہوتا ہے کہ عام دستیاب ماؤتھ واشز نئے کورونا وائرس کو بھی ناکارہ بناسکتے ہیں، کم از کم لیبارٹری کے اندر ٹیسٹوں میں تو یہی معلوم ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا یہ تحقیق ابھی کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئی اور اس کے نتائج کی جانچ پڑتال دیگر سائنسدانوں نے نہیں کی، جس کو اب اشاعت کے لیے ایک طبی جریدے کو جمع کرایا جائیگا۔اس حوالے سے ویلز یونیورسٹی ہاسپٹل میں مریضوں پر ایک ٹرائل کیا جارہا ہے جس میں دیکھا جائے گا کہ ماؤتھ واش سے مریض کے لعاب دہن میں کورونا وائرس کی تعداد کو کم کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔تحقیق کے مکمل نتائج 2021 کے شروع میں شائع کیے جانے کا امکان ہے۔محققین نے بتایا کہ اگرچہ لیبارٹری تحقیق بہت حوصلہ افزا رہی اور ایک مثبت قدم ہے مگر اس حوالے سے مزید کلینیکل تحقیق کی واضح ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ عام ماؤتھ واش لیبارٹری میں کووڈ 19 پر مرتب مثبت اثرات مریضوں میں کس حد تک نظر آتے ہیں اور اس حوالے سے ہم اپنے کلینیکل ٹرائل کو 2021 کے شروع تک ختم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ٹرائل سے ہمیں یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ کتنے وقت تک ایک بار استعمال کرنے پر ماؤتھ واش کا اثر برقرار رہتا ہے۔دانتوں کے امراض کے ماہر اور تحقیقی ٹیم کے قائد ڈاکٹر نک کلیڈون کا کہنا تھا کہ ان کا ماننا ہے کہ ماؤتھ واش کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہاتھ دھونے، جسمانی دوری اور فیس ماسک کے ساتھ اہم اضافہ ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…