جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

پی ایس ایل5 کا ‘ڈریم فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ پہلی بار کونسی ٹیم پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلی بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹرافی جیت لی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 5کا ‘ڈریم فائنل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا گیا۔دونوں ٹیمیں پہلی بار فائنل میں پہنچی تھیں تاہم لاہور قلندرز فائنل میں زیادہ اچھا کھیل پیش نہ کرسک

اور کراچی کنگز چیمپئن بن گئی۔بابر اعظم نے کی ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کسی باؤلرز کو پریشر ڈالنے کا موقع فراہم نہیں کیا اور تن تنہا میچ کو اختتام تک لے گئے۔بابر اعظم نے 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں کراچی کنگز ان کی بلے بازی کی بدولت پاکستان سپر لیگ فائیو کا فاتح قرار پایا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف اور دلبر حسین نے دو، دو جبکہ سمت پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے فائنل معرکے پر سوشل میڈیا پر منچلوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جاتے رہے۔،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر لاہور قلند ر کو پائے جبکہ کراچی کنگز کو بریانی سے تشبیہ دی جانے لگی۔ سوشل میڈیا صارفین اپنی اپنی ٹیم کی جیت کے دعوے کرتے رہے ۔اس موقع پردلچسپ اورطنزیہ تبصرے بھی کئے جاتے رہے۔لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے فائنل مقابلے پر معاون خصوصی برائے وزیر اعلی پنجاب فرودس عاشق اعوان نے دونوں ٹیموں کو ہارٹ فیورٹ قرار دیتے ہوئے مفید ٹپس بھی دیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…