جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

پی پی اور ن لیگ کے درمیان مفاہمت عداوت میں بدل گئی  سندھ حکومت اپنا کچرا صاف نہیں کرسکی صوبہ کیا ٹھیک کر گے گی؟ ن لیگی رہنما نے گلگت الیکشن میں ہار کے بعد کھری کھری سنا دیں ‎

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی والے اپنا کچرا صاف نہیں کرسکے،  سندھ حکومت اپنے صوبے میں کوئی بہتری نہ لاسکی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ جی بی الیکشن میں وفاق اور سندھ کے وسائل کا مقابلہ رہا، سندھ حکومت اپنا کچرا صاف نہ کر سکی

اور کروڑوں روپے گلگت میں جھونک دیئے۔ گلگت بلتستان الیکشن کے نتائج سامنے آنے پر سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان پیپلزپارٹی پر ہی برس پڑے، انہوں نے کہا کہ جی پیپلزپارٹی نے کروڑوں روپے گلگت بلتستان الیکشن میں پھینک دیئے۔ سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے اپنی ہار کا غصہ پیپلزپارٹی پر نکال دیا ۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کیلئے جوڑ توڑ شروع، 4آزاد نومنتخب نمائندوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے رابطہ کرلیا، نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان سے کامیاب ہونے والے 4 آزاد نو منتخب نمائندوں نے پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت سے رابطہ کر لیا ہے۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں نے پی پی میں شامل ہو کر حکومت بنانے کی تجویز دی ہے۔پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے فوری طور پر مرکزی قیادت تک پیغام پہنچا دیا ہے۔یہ چاروں امیدوار تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدوار تھے جو ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ کر جیتے ہیں۔دریں اثنا گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں گزشتہ شب ہارنے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں جیت گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق جی بی ٹو گلگت کے نتیجے پر تنازع کھڑا ہوگیا،رات گئے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے جمیل احمد کو مخالف امیدوار پر برتری حاصل تھی۔جمیل احمد نے 6848 ووٹ، پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان 6229 ووٹ اور مسلم لیگ (ن) کے حفیظ الرحمان نے 2100 ووٹ حاصل کیے تھے تاہم اس حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی تو غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان کو جمیل احمد پر دو ووٹ کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ فتح اللہ خان کو 6696 اور جمیل احمد کو 6694 ووٹ ملے۔جمیل احمد کے مقابلے میں فتح اللہ خان کو غیر سرکاری طور کامیاب قرار دیدیا، جمیل احمد کی شکست پر رات گئے فتح کا جشن بنانے والے پیپلز پارٹی کے جیالے غصے سے بپھر گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…