جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فرانسیسی صدرکو انڈے مارنے کی ویڈیو3 برس پرانی نکلی حقیقت سامنے آگئی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی )فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو انڈا مارے جانے کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی، میکرون کو انڈا حالیہ صورتحال پر نہیں مارا گیا بلکہ یہ ویڈیو تین برس پرانی ہے جو آج کل سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم مخالف مہم اور گستاخانہ خاکوں کی

اشاعت کا دفاع کرنے پر فرانسیسی صدر پر پوری دنیا سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔فرانس کے انتہا پسندی کے رویے پر پوری دنیا میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جار ہے ہیں۔ایسی صورتحال میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو ایک شخص سر پر انڈا مار رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو یہ کہہ کر وائرل کیا جارہا تھا کہ یہ موجودہ صورتحال یعنی گستاخانہ خاکوں کا ردعمل ہے۔ویڈیو کے ذریعے یہ پیغام بھی دی دیا جارہا تھا کہ خاکوں کی حمایت پر کیمرون پر انڈا پھینکا گیا، تاہم حقیقت اس کے برعکس نکل آئی ہے۔دراصل یہ ویڈیو 2017 کی ہے جب ایمانوئل میکرون صدارتی امیدوار تھے اور اپنی الیکشن مہم کی تقریب میں شریک تھے، تقریب میں ان کے مخالفین کی جانب سے ان پر انڈا پھینکا گیا تھا۔میکرون پر انڈا پھینکے جانے کی ویڈیو تین برس پرانی ہے اور حالیہ واقعات کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…