اسلام آباد ( آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی الیکشن مہم کے دوران یہ بات ثابت ہوگئی کہ فرزند زرداری مجھ سے بھاگتا ہے، بلاول اور اسکی ساری سیاست ایک مرتبہ پھر دو تین جلسوں کی مار ثابت ہوئی۔منگل کے روز اپنے ایک بیان
میں مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن اپنے جلسوں اور سیاست میں فوج کو گھسیٹتی ہے اور جب لوگ عوام میں ووٹ لینے جاتے ہیں تو فوج کی تعریف کرتے ہیں ، اپوزیشن کی منافقت کو عوام سمجھتی ہے اور ان کے بیانیے کو عوام ردکر چکی ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بے مثال انداز میں کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر لڑا،پہلی بار قوم کو ایسا لیڈر ملا ہے جو کرپشن کے الزامات سے مکمل صاف ہے، وزیر اعظم عمران خان سے گلگت بلتستان اور پورے پاکستان کے عوام کی محبت میں اضافہ ہوا ہے،دونوں جماعتوں نے پچھلے دس سال میں گلگت بلتستان کے لیے کچھ نہیں کیا،دونوں پارٹی بتائیں انہوں نے سیاحت کے فروغ کے لیے کیا کیا؟قوم کو بتائیں کہ انہوں صحت نظام کی بہتری کے لیے کیا کیا؟یہ قوم کو بتائیں کہ گلگت بلتستان میں روڈز اور انفراسٹرکچر کے لیے انہوں نے کیا اقدامات اٹھائے؟پانی اور بجلی کے بحران کے حل کیلئے انہوں نے کیا اقدامات اٹھائے؟ مراد سعید حقیقت یہ ہے کہ اپوزیشن نے اپنے اقتدار میں گلگت
بلتستان کی عوام کو محروم رکھا ہے؟مرادسعید نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے عمران خان اور پی ٹی آئی کی قیادت پر بھروسا کیا ہے، گلگت بلتستان کی عوام کے لیے پی ٹی آئی کی حکومت اپنے تمام وعدے پورے کریں گی، ہم سیاحت، صحت، بجلی پانی اور علاقے کے
تمام مسائل پر توجہ دے کر ان کو حل کریں گے، بلاول کو میرا مشورہ ہے کہ سندھ کی عوام سے رابطہ بنائیں اور ان کے مسائل حل کریں، اگر بلاول گلگت بلتستان میں احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بھی گلگت بلتستان جا رہا ہوں،وہ عوام جس نے ہمیں
ووٹ دیا ہم ان کے ساتھ مل کر جشن منائیں گے، پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان میں میں 10 نشستیں جیت لی ہیں، ایم ا ڈبلیو ایم جو ہمارا اتحادی ہے ہے وہ بھی ایک نشست جیت چکی ہے، آزاد امیدوار بھی ہمارے ساتھ شامل ہوں گے، اپوزیشن تو الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا رونا رو رہی تھی، گلگت بلتستان کے نتائج دیکھنے کے بعد مجھے یہ لگتا ہے کہ اگلے سال کشمیر کے الیکشن بھی جیتیں گے۔