اسلام آباد(آن لائن) سردی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے پیش گوئی درست ثابت ، ملک کے شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری ، جبکہ دیر میں نومبر کے ماہ میں برف باری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ رواں سال مون سون کی ریکارڈ توڑ بارشوں کے بعد پیشن گوئی کی تھی کہ گزشتہ برس کی طرح رواں برس بھی
ملک میں سردی کی شدت معمول سے زیادہ ہوگی ، دوسری جانب دو روز بعد ملک کے شمالی علاقوں سمیت راولپنڈی اور اسلام آ باد میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے جمعرات سے شمالی علاقوں میں بارش اور مزید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بارش ہو سکتی ہے جب کہ پنجاب میں اسموگ میں تو کمی ہو گی مگر فوگ میں اضافہ ہو گا۔ملک کے اکثر علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی جس کے ساتھ ہی موسم مزید سرد ہو گیا۔ موسم سرما کی پہلی برفباری سے جہاں علاقہ مکین لطف اندوز ہوئے۔ سردی سے محفوظ رہنے کے لیے علاقہ مکین گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ قہوے کا استعمال کیا۔لوگ سردی میں خشک میوہ جات سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔