منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

الیکشن نتائج تقریباً مکمل ہونے کے قریب نئی وزیراعلی گلگت بلتستان کا نام سامنے آگیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آئن لائن)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر اینکر پرسن کاشف عباسی نے گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلی کی پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن نے کہا ہے کہ حلقہ جی بی پر فتح حاصل کرنے والے امیدوار فتح اللہ خان ممکنہ طور پر گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلی ہوسکتے ہیں، کیونکہ ان کی فتح ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد سامنے آئی جس کے بعد

معاملے نے اہمیت اختیار کی ۔ فتح اللہ نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے مقابلے میں ری کاونٹ کے بعد صرف 2 ووٹوں سے کامیابی نصیب ہوئی ہے ۔ رات کو ووٹوں کی گنتی میں غیر حتمی اور غیر سرکاری طورپر پیپلز پارٹی کے رہنما کو برتری حاصل ہوئی تھی ۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں گزشتہ شب ہارنے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں2 ووٹوں سے جیت گئے۔تفصیلات کے مطابق جی بی 2 گلگت کے نتیجے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ رات گئے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے جمیل احمد کو مخالف امیدوار پر برتری حاصل تھی۔جمیل احمد نے 6848 ووٹ، پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان 6229 ووٹ اور مسلم لیگ (ن) کے حفیظ الرحمان نے 2100 ووٹ حاصل کیے تھے۔ تاہم اس حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی تو غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان کو جمیل احمد پر دو ووٹ کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ فتح اللہ خان کو 6696 اور جمیل احمد کو 6694 ووٹ ملے۔جمیل احمد کے مقابلے میں فتح اللہ خان کو غیر سرکاری طور کامیاب قرار دے دیا۔ جمیل احمد کی شکست پر رات گئے فتح کا جشن بنانے والے پیپلز پارٹی کے جیالے غصے سے بپھر گئے۔جیالوں کی بڑی تعداد ڈی سی آفس کے باہر سراپا احتجاج بن گئی جس کے باعث امن وامان قائم رکھنے کیلے رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 23 میں سے 21 حلقوں کے غیر سرکاری غیر حتمی مکمل نتائج موصول ہوگئے۔غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق8 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)،7 نشستوں پر آزادامیدوار، 3 پر پیپلزپارٹی، 2 مسلم لیگ (ن) اور ایک پر ایم ڈبلیوایم کے امیدوار کامیاب ہوئےہیں جب کہ 2 حلقوں کےمکمل نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…