جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

ریس لگانے والا کبوتر 1.6 ملین یورو کی ریکارڈ قیمت میں فروخت 2 سالہ کبوتر کوکتنی قیمت پر فروخت کیا جانا تھا؟بولی لگنے پر مالک دنگ رہ گیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (این این آئی)ببلجیئم میں ریس لگانے والے کبوتر کو 1.6 ملین یورو کی ریکارڈ قیمت پر فروخت کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیو کم نامی اس دو سالہ کبوتر کو صرف دو سو یورو کی قیمت فروخت کیا جانا تھا تاہم چین میں سے ایک شخص نے نیلامی میں اس کی قیمت 1.6 ملین یورو لگائی۔کرٹ وان دوائور نامی شخص، جس کی فیملی نے اس کبوتر کو پالا تھا،

کے حوالے سے بتایا کہ وہ یہ خبر سن کر دنگ رہ گئے ۔اس چار سالہ کبوتر کا نام آرمانڈو تھا اور اسے کبوتروں کا لوئس ہیملٹن کہا جاتا تھا۔ تاہم جس وقت 2019 میں اسے فروخت کیا گیا تھا وہ ریس لگانے سے ریٹائر ہو چکا تھا اور اس کے کئی بچے کبوتر تھے۔نیو کم نے بھی 2018 میں متعدد مقابلے جیتے ہیں جن میں قومی سطح پر متوسط فاصلے کے مقابلے شامل ہیں۔ تاہم اب نیو کم بھی ریٹائر ہو چکا ہے۔آرمانڈو کی طرح نیو کم بھی نیلامی میں دو بولی لگانے والوں کے درمیان شدید مقابلے کے بعد خریدا گیا ۔ بظاہر دونوں بولی لگانے والے افراد کا تعلق چین سے تھا۔ چین میں کبوتروں کی ریس کا کھیل کافی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ریس میں اڑنے والے کبوتر عموما دس سال کی عمر تک بچے پیدا کر سکتے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ نیو کم کے نئے مالکان اسے اسی کام کے لیے استعمال کریں گے۔تاہم نیلامی کرنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ بات اس نیلامی کو اور زیادہ عجیب بنا دیتی ہے۔نیلام گھر پیپا کے سی ای او نکولاس گائیسلبریخت کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ قیمت اس لیے بھی ناقابلِ یقین ہے کہ نیو کم مادہ ہے۔ عموما نر کبوتر کی قیمت زیادہ ہوتی ہے کیونکہ اس سے کئی بچے پیدا کیے جا سکتے ہیں۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…