ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بابراعظم پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں سکور کرنیوالے بلے باز بن گئے

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن  ) کراچی کنگز کے اوپنر بابراعظم پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں سکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔ بابراعظم نے پی ایس ایل 5 کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز کے خلاف 65 رنز کی باری کھیلی، یہ پی ایس ایل میں ان کی 13 ویں نصف سنچری تھی

جس کے ساتھ ہی انہوں نے لیگ میں پشاور زلمی کے کامران اکمل کا زیادہ نصف سنچریوں(12) کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔بابراعظم اب تک پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنز میں 46 میچز کھیل کر 36.32 کی اوسط سے 1453 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 13 نصف سنچریاں شامل ہیں، انہوں نے یہ رنز 117.55 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں زیادہ نصف سنچریاں سکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں لیوک رونکی 10 ففٹیز کے ساتھ تیسرے، احمد شہزاد اور شین واٹسن 9،9 نصف سنچریاں سکور کرکے بالترتیب چوتھے اور 5 ویں جب کہ عمر اکمل ،فخر زمان اور شعیب ملک 7،7 نصف سنچریوں کے ساتھ بالترتیب چھٹے، 7ویں اور 8ویں نمبر پر موجود ہیں، کیمرون ڈیلپورٹ اورمحمد حفیظ 6،6 ففٹیز کے ساتھ 9ویں اور 10 نمبر پر براجمان ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…