منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حکومت پاکستان کی جانب سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد غریبوں کی جانب سے بددعائیں

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی) حکومت پاکستان کی جانب سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد غریبوں کی جانب سے بددعائیں ،ٹماٹر 200روپے کلو،دیگر اشیاء میں بھی500فیصد اضافہ ،لاکھوں گھروں کے چولہے بجھ گئے ،جبکہ بعض کے گھروں میں 2وقت چولہا جلتا ہے ،عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہے ،حکومت پاکستان مہنگائی پر قابو نہیں کرسکتی تو حکومت چھوڑ دے ،

آزادکشمیر کی عوام کا سروے میں اظہار خیال۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں ٹماٹر 200روپے کلو جبکہ دیگر اشیاء میں بھی 300فیصد اضافہ ہونے کے بعد چینی110روپے کلو،آٹا 90روپے کلو فروخت ہورہا ہے ، عوام کی مہنگائی کے باعث چیخیں نکل گئی ہیں جبکہ ایک سروے کے مطابق اس وقت 45%لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں جبکہ 25%کے گھروں میں 2وقت چولہا جلتا ہے اور بڑی کمسری کی طرح اپنے بال بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں 15%کے گھروں میں 3وقت کی روٹی پکتی ہے جبکہ سروے کے مطابق اگر مہنگائی پر آئندہ 2ماہ تک کنٹرول نہ کیا گیا تو غربت سے تنگ آکر لوگ اپنے گردے ،خون فروخت کرنے کے علاوہ خودکشی کرنے پر بھی مجبور ہوجائیں گے ، عوام کا سروے میں کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مہنگائی اُس حد تک پہنچ گئی ہے جس سے آگے موت ہے،اگر حکومت پاکستان مہنگائی پر کنٹرول نہیں کرسکتی تو وہ مستعفی ہوجائے کیونکہ حکومت پاکستان کے پاس اپنی عیاشیوں کیلئے وافر فنڈز موجود ہیں ، ٹی اے ڈی اے حاصل کررہے ہیں اُن کیلئے پانی بھی باہر سے آتا ہے ، وہاں عوام کو ایک پیسے کی سہولت بھی فراہم نہیں کی گئی ،اُنہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام پر رحم کھائیں اور اپنی کابینہ کے ساتھ مستعفی ہوجائیں ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…