ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ نے بالواسطہ طور پر جوبائیڈن کی فتح کا اعتراف کرلیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے بالواسطہ طور پر ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی فتح کا اعتراف کرلیا ہے۔ایک ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھاکہ جوبائیڈن الیکشن میں دھاندلی کی وجہ سے جیتے ہیں، انتخابی مبصرین کو ووٹنگ کاعمل دیکھنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کی گنتی بائیں بازو کے نظریات رکھنے والی کی ایک نجی کمپنی کے ذریعیکرائی گئی جو کہ  ناقص  آلات رکھنے کے حوالے سے خراب شہرت رکھتی ہے۔ امریکی صدر نے میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہیکہ بائیڈن نے صرف جعلی  میڈیا کی نظر میں کامیابی حاصل کی ہے، میں کچھ نہیں تسلیم کرتا، یہ دھاندلی زدہ انتخاب تھا۔   انہوں نے اپنے حامیوں کو امید دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے، ہم ہی کامیاب ہوں گے کیونکہ یہ دھاندلی زدہ الیکشن تھا۔اس سے قبل امریکی صدرنے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کاسٹ کیے گئے 20 لاکھ سے زائد ووٹ ضائع کردئیے گئے جب کہ ان کی جانب اس کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔امریکاکے وفاقی الیکشن حکام نے  دھاندلی کا الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2020ء کے صدارتی انتخاب امریکی تاریخ کے سب سے محفوظ ترین الیکشن ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…