پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف گلگت بلتستان انتخابات میں کلین سویپ کرے ،وزیراعظم کے معاون خصوصی کا دعویٰ

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آن لائن)تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے عوام کو محرومیوں سے نکالنا چاہتی ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام پی ٹی آئی حکومت کے عملی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کے لوگوں کی مشکلات کے ازالہ کیلئے عملی اقدامات کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملک عامر ڈوگر نے معاون خصوصی وزیر اعظم نامزد ہونے کی خوشی میں

مبارکباد دینے آنے والی ضلعی صدر خواتین ونگ پی ٹی آئی ملتان ذہین کنول، ڈسٹرکٹ جنرل سکرٹری خواتین ونگ پی ٹی آئی ملتان شازیہ وحید بھٹی اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خواتین ونگ پی ٹی آئی ملتان شازیہ عباس کھاکھی، جوائنٹ سیکرٹری خواتین ونگ جنوبی پنجاب تسنیم کوکب راجپوت سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر خواتین نے گلدستوں کے ساتھ ساتھ مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کے رہنے والوں کے سارے مسائل حل کر دے گی۔ پی ٹی آئی حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے کہ ان کے دور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا عملی طور پر قیام عمل میں آیا۔ وزیر اعظم اور ان کی ٹیم جن میں خاص طور پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار جو کہ اسی خطے سے تعلق رکھتے ہیں جنوبی پنجاب کیلئے عملی اقدامات کرنے کی طرف گامزن ہیں۔ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے وعدے پورے کر رہی ہے وہ دن دور نہیں جب حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کو محرومیوں کے اندھیروں سے نکال کر ترقی کے اجالوں میں لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیرو ترقی کیساتھ پر امن معاشرے کی تشکیل میں خواتین کے کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ریکارڈ اقدامات کئے۔ ذہین کنول نے کہا کہ ملک عامر ڈوگر ہمارے جنوبی پنجاب کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کی جنوبی پنجاب کیلئے کی جانیوالی

خدمات نا قابل فراموش ہیں اور ان کا وزیر اعظم عمران خان کا معاون خصوصی نامزد ہونا ان کی جنوبی پنجاب کے عوام کو محرومیوں سے نکالنے کیلئے کی جانیوالی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ملک عامر ڈوگر کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی نامزد کرنا جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے فخر کا باعث ہے۔ شازیہ وحید بھٹی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام صوبے کی طرف پہلا قدم ہے۔

جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانا تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے منشور میں شامل ہے لیکن حقیقی قدم صرف پی ٹی آئی حکومت نے اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک عامر ڈوگر کا وزیر اعظم کا معاون خصوصی نامزد ہونا جنوبی پنجاب کے عوام کی آواز کو مزید تقویت بخشنے کے مترادف ہے۔ شازیہ عباس کھاکھی نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ غیر معمولی

امتیازی سلوک روا رکھا یہاں کے فنڈز اپنے علاقوں میں لگا دیتے تھے۔ تحریک انصاف حکومت جنوبی پنجاب میں پچھلے کافی عرصے سے رکے ہوئے ترقیاتی کام مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ نئے ترقیاتی پروگرام برق رفتاری سے متعارف کروا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار، شاہ محمود قریشی اور ملک عامر ڈوگر نے جنوبی پنجاب کو حکومت کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…