پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن، این این آئی) سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کی منگنی میں شریک ہونے والے مہمانوں کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں۔ تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کو پہلے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانا پڑے گا

اوران ہی افراد کو تقریب میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی جن کا ٹیسٹ منفی آیا ہوگا منگنی کی تقریب میں شرکت کر نیوالے مہمانو ں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ منگنی تقریب میں شرکت سے قبل کورونا ٹیسٹ کر واکر ای میل کر نا اور سیکورٹی کلیرنس لازمی ہو گا ۔ جب کہ مہمانوں کو موبائل فون رکھنے اور تصاویر بنانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔بلاول ہاؤس کے آفیشل فوٹوگرافرز کو تصاویر بنانے کی اجازت ہوگی۔دعوت نامہ کے مطابق مہمانوں کو بلاول ہاؤس کے فوٹو گرافرز کی جانب سے بنائی گئی تصاویر فراہم کی جائیں گی۔ تاہم وہ اپنے موبائل فون سے کوئی تصویر یا ویڈیو نہیں بنا سکیں گے۔‎ بختاور بھٹو منگنی کے دو ماہ بعد30 جنوری 2021 کو پیا گھر سدھار جائیں گی ۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر سحر کامران نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ساتھ شادی کے کارڈ کی تصویر جاری کی ہے جس میں یہ واضح دکھائی دے رہاہے کہ شادی کی تقریب 30 جنوری 2021 کو بلاول ہائوس کراچی میں ہو گی ۔دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری کی منگنی امریکہ میں مقیم بزنس مین یونس چوہد ری کے بیٹے محمود کے ساتھ 27نومبر کو بلاول ہائوس میں ہو گی اور منگنی کی تیاریاں شروع کر دی گئی، آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی تصاویر پر مبنی منگنی کارڈ پرنٹ کر اکے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیئے گئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…