ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

موسم سرما کی چھٹیاں، طلبہ اور والدین کے لئے حکومت نے اہم اعلان کر یا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

راولپنڈی (آن لائن)صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کورونا کی نئی لہر کے باعث پنجاب کے تعلیمی اداروں میں لاک ڈائون کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تو موسم سرما کی تعطیلات کے بھی حق میں بھی نہیں حالیہ لاک ڈائون کے باعث بچوں کا پہلے ہی بہت تعلیمی ضیاع ہو چکا ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کورونا وائرس کے باعث موسم سرما کی چھٹیوں کی مخالفت کی ہے، انہوں

نے کہا کہ میری سمجھ کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں نہیں ہونی چاہئیں۔ راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی پنجاب کے سکولوں کا دورہ کررہا ہوں،کورونا صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے یہ کہنا آسان ہے کہ سکول بند کر دیئے جائیں،پورا ہوم ورک کرکے سکول کھولے گئے جتنے ایس اوپیز سکولوں میں فالو ہو رہے ہیں کہیں نہیں ہو رہے سکولوں میں سماجی فاصلہ اور ماسک کی ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے سکولوں میں کم کیس سامنے آنے کی وجہ طلباوطالبات کی 50فیصد حاضری ہے اب تک 117 سکولوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں16 سکول اور 7 کلاس روم سیل کئے گئے،78 کیس مثبت آنے پر سکول بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ننکانہ،گوجرانوالہ،گجرات اور لاہور میں سکولوں میں زیادہ کورونا کیس سامنے آئے سوچ سمجھ کر سمارٹ لاک ڈائون کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 16 سکول بند کئے گئے تھے جن میں سے 8سکول دوبارہ کھول دیئے گئے اگر کورونا لہر نے شدت اختیار کی تو سکول بند کرنے میں پہل کریں گے والدین نے بچوں کو ماسک پہنا کر سکول بجھوانا ہے،سب نے اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے،سب کچھ حکومت پر نہیں چھوڑا جا سکتاکپڑے کا ماسک یا رومال پہنا کر بچوں کو سکول بجھوایا جا سکتا ہے کوئی الارمنگ رزلٹ نہیں جسکی بنا پر سکول بند کرنے کا  فیصلہکیا جائے میری سمجھ کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں نہیں ہونی چاہیے،بچے پہلے ہی بہت چھٹیاں کر چکے ہیں ماسک پہننے کے باعث سموگ سے بچوں کو کوئی خطرہ نہیں پاکستان ڈاکو موومنٹ کے سارے چور اکھٹے ہوئے تھے،انکو عوام سے کوئی ہمدردی نہیں لاہور میں جلسہ کرکے اپوزیشن کیا کرلے گی،ہم سے بڑا جلسہ لاہور میں نہیں کر سکتے ہیں،اگر بڑا جلسہ ہو بھی گیا تو کیا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…