منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی ایس او کو اپنی نااہلی پر 9 کروڑ 20 لاکھ کا زرتلافی ادا کرنا پڑا

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)آڈٹ رپورٹ 2012-13کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل نے تمام ضابطوں کو بالا طاق رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات پر 1ارب 27کروڑ روپے کا ڈسکاﺅنٹ دیا ، مینجمنٹ کی غفلت کے باعث 9 کروڑ 20لاکھ روپے زر تلافی کی مد میں ادا کرنا پڑے۔پی ایس او کی آڈٹ رپورٹ 2012-13 کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل نے مختلف پیٹرولیم مصنوعات پر ایک ارب 27 کروڑ روپے کا ڈسکانٹ دیا جس میں صرف ہائی سپیڈ ڈیزل پر 1 ارب 15کروڑ روپے کا ڈسکانٹ دے دیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق غیر ضروری تاخیر کے باعث مختلف آئل سپلائرز کو پی ایس او مینجمنٹ نے 9 کروڑ 20 لاکھ کے زرتلافی ادا کیا ۔رپورٹ کے مطابق پی ایس او انتظامیہ نے تمام قواعد کو نظر انداز کرتے ہوئے ایسا ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا جس کی عمر 60 سال سے بھی زیادہ تھی جبکہ ڈی ایم ڈی کے سیلری پیکچ کی وزارت پیٹرولیم نے منظوری بھی نہیں دی جس کے باعث پی ایس او کو 2 کروڑ روپے کا نقصان اٹھا نا پڑا ، اسی طرح پالیسی کے خلاف لیگل قونصل کو 50 لاکھ روپے ادا کئے گئے جبکہ پائپ لائن سے تیل چوری ہونے کا پی ایس او کو 60 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…