پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

چٹ منگنی پٹ بیاہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد،کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن، این این آئی) بختاور بھٹو منگنی کے دو ماہ بعد30 جنوری 2021 کو پیا گھر سدھار جائیں گی ۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر سحر کامران نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ساتھ شادی کے کارڈ کی تصویر جاری کی ہے جس میں یہ واضح دکھائی

دے رہاہے کہ شادی کی تقریب 30 جنوری 2021 کو بلاول ہائوس کراچی میں ہو گی ۔دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری کی منگنی امریکہ میں مقیم بزنس مین یونس چوہد ری کے بیٹے محمود کے ساتھ 27نومبر کو بلاول ہائوس میں ہو گی اور منگنی کی تیاریاں شروع کر دی گئی، آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی تصاویر پر مبنی منگنی کارڈ پرنٹ کر اکے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیئے گئے ہیں ۔ منگنی کی تقریب میں شرکت کر نیوالے مہمانو ں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ منگنی تقریب میں شرکت سے قبل کورونا ٹیسٹ کر واکر ای میل کر نا اور سیکورٹی کلیرنس لازمی ہو گا ۔یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے انٹرنیٹ پر ویڈیو عام کرنے کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک بھی جوائن کر رکھا ہے۔بختاور کی جانب سے ٹک ٹاک پر اپلوڈ کی گئی پہلی ویڈیو میں آم کے باغات، خصوصی طور پر تیار کئے گئے بلاول ہائوس کا لیبل لگی آم کی پیٹیوں، آم کو مختلف طریقوں سے کاٹ کر بنائی گئی

خوبصورت تصویریں شئیر کی گئیں۔فوٹو اینڈ پکچر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک اسٹوری میں بختاور بھٹو نے ٹک ٹاک کی دنیا کو ہیلو کہا اور اپنے اکائونٹ کی تصدیق بھی کی۔اس سے قبل بختاور کی جانب سے عالمی یومِ والد پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق

صدر آصف علی زرداری کی شئیر کی جانے والی ویڈیو کال پربات کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرگردش رہی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق صدر بیٹے بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو زرداری سے ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے بات کر رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…