پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

آفتاب اقبال نے ہنی البیلا اور آغا ماجد کو اپنے شو سے نکالنے کی وجہ بتا دی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

‎اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کامیڈی پروگرام کے سینئر اینکر پرسن آفتاب اقبال نے حال ہی میں شو ٹیم سے کچھ لوگوں کو نکالا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو ان کے اس عمل پر شدید غصہ آیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر اینکر پرسن آفتاب اقبال نے ایک اور آرٹسٹ سلیم البیلا کے یوٹیوب چینل پر بتایا کہ ہنی البیلا سے بیماری کے باوجود پروگرام میں

شرکت کرتے رہے اور انہوں نے خود ہنی البیلا کو علاج کے لیے ڈاکٹروں کے نمبر دیے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کہنا تھا کہ ہنی البیلا کو پروگرام کی ریکارڈنگ کیلئے بلایا تو وہ سہارےکیلئے چھڑی لیکر آئے اور کہا کہ وہ پروگرام میں شرکت نہیں کر سکتے مگر پھر بھی زبردستی کہہ کہلوا کر پروگرام کے دو سیگمنٹ ریکارڈ کرائے، ہنی البیلا اپنی بیماری کی وجہ سے پروگرام میں شرکت نہیں کر سکتے تھے حالانکہ وہ فیصل آباد میں کریم کمپنی کا ایک پروگرام چلا رہے تھے وہاں تو کسی قسم کی تکلیف کا انہوں نے کوئی تذکرہ نہیں کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ ہنی البیلا نے اپنی غلطی کا اعتراف کرنے کی بجائے پروگرام چھوڑ دیا لیکن میں یہاں یہ آن ریکارڈ کہوں گا کہ ہنی البیلا اگر دس سال بعد بھی پروگرام میں آئیں ان کیلئے ہمیشہ دروازے کھلے ہیں ۔ واضح رہے کہ اسٹیج کے سینئر اداکار آغا ماجد اور ہنی البیلا نے آفتاب اقبال کے پروگرام ’’ خبر یار ‘‘ کو خیر باد کہہ دیا تھا جس کی خبر ہنی البیلا نے اپنے یوٹیوب چینل پر دی تھی۔ اطلاعاتی پروگرام کے دوران آغا ماجد نے بتایا کہ ہنی البیلا کچھ عرصہ سےبیمار تھے جس کی وجہ سے وہ پروگرام میں شرکت نہ کر سکے ان کو بیمار ی کی وجہ سے پروگران سے نکال دیا گیا تھا۔ ہنی البیلا نے بتایا کہ اپنی کمر کا آپریشن کرایا اور وہ پہلے سے بہتر ہیں ۔ جبکہ آغا ماجد نے پروگرام میں بتایا کہ انہوںنے بھی ’’خبر یار ‘‘ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے ۔ اب وہ ہنی البیلا کے ہمراہ اسی یوٹیوب چینل پر پروگرام کریں گے، انہوں نے بتایا کہ ان کا ایک ٹی وی چینل کے ساتھ معاہدہ ہو چکا ہے اور جیسے ہی ان کے معاملات حتمی نتیجے پر پہنچیں گے وہ ٹی وی چینل پر بھی اپنا شو شروع کر دیں گے مگر اس حوالے سے انہوں نے ابھی ٹی وی چینل کا نام نہیں بتایا۔آغا ماجد کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال یوٹیوب پر اپنی پروگرام جاری رکھیں گے اور اس میں ہمارے چاہنے والوں کیلئے مزاحیہ طرز کی کامیڈی پیش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…