پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا پی ڈی ایم کامشترکہ فیصلہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا پی ڈی ایم کامشترکہ فیصلہ ہوگا، کسی ایک جماعت کا نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اصلاحات کی

طرف جانے کیلئے ذمہ دار ہی سے بات کرنی ہوگی، بلاول اور مریم کے الفاظ میں تعبیر کا فرق ہوسکتا ہے مگر دھاندلی کے ذمہ دار کا نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کچھ لوگ شخصیات کا نام لینے سے اس لیے گریز کرتے ہیں کہ اس سے ادارے کا تاثر بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ہوئے تو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہوں گے، بلاول اور مریم کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں، موجودہ حکومت کا دھاندلی کی پیداوار ہونے پر دونوں کا اتفاق ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئی جی سندھ واقعے پر انکوائری میں مثبت پہلو بھی ہے، ٹرمپ ہٹ گیا مودی اور عمران کا وقت بھی آنے والا ہے، حکومتی جلسوں سے کورونا نہیں پھیلتا تو اپوزیشن کے جلسوں سے بھی نہیں پھیلے گا، پی ڈی ایم کے جلسے ہر صورت ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…