پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

کورونا کی نئی لہر، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں لاک ڈاؤن، صوبائی وزیر تعلیم کا اہم اعلان

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کورونا کی نئی لہر کے باعث پنجاب کے تعلیمی اداروں میں لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تو موسم سرما کی تعطیلات کے بھی حق میں بھی نہیں حالیہ لاک ڈاؤن کے باعث بچوں کا پہلے ہی بہت تعلیمی ضیاع ہو چکا ہے گزشتہ روز راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی پنجاب کے

سکولوں کا دورہ کررہا ہوں،کورونا صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے یہ کہنا آسان ہے کہ سکول بند کر دیئے جائیں،پورا ہوم ورک کرکے سکول کھولے گئے جتنے ایس اوپیز سکولوں میں فالو ہو رہے ہیں کہیں نہیں ہو رہے سکولوں میں سماجی فاصلہ اور ماسک کی ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے سکولوں میں کم کیس سامنے آنے کی وجہ طلباوطالبات کی 50فیصد حاضری ہے اب تک 117 سکولوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 16 سکول اور 7 کلاس روم سیل کئے گئے،78 کیس مثبت آنے پر سکول بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ننکانہ،گوجرانوالہ،گجرات اور لاہور میں سکولوں میں زیادہ کورونا کیس سامنے آئے سوچ سمجھ کر سمارٹ لاک ڈاؤن کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 16 سکول بند کئے گئے تھے جن میں سے 8سکول دوبارہ کھول دیئے گئے اگر کورونا لہر نے شدت اختیار کی تو سکول بند کرنے میں پہل کریں گے والدین نے بچوں کو ماسک پہنا کر سکول بجھوانا ہے،سب نے اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے،سب کچھ حکومت پر نہیں چھوڑا جا سکتاکپڑے کا ماسک یا رومال پہنا کر بچوں کو سکول بجھوایا جا سکتا ہے کوئی الارمنگ رزلٹ نہیں جسکی بنا پر سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے میری سمجھ کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں نہیں ہونی چاہیے، بچے پہلے ہی بہت چھٹیاں کر چکے ہیں ماسک پہننے کے باعث سموگ سے بچوں کو کوئی خطرہ نہیں پاکستان ڈاکو موومنٹ کے سارے چور اکھٹے ہوئے تھے،انکو عوام سے کوئی ہمدردی نہیں لاہور میں جلسہ کرکے اپوزیشن کیا کرلے گی،ہم سے بڑا جلسہ لاہور میں نہیں کر سکتے ہیں،اگر بڑا جلسہ ہو بھی گیا تو کیا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…