ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

شوہر کو ہسپتال لے جانے والی بیوی، بیٹی، نواسی حادثے میں ہلاک، شوہر بھی چل بسا، خاندان پر قیامت برپا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) سپر ہائی وے پر سہراب گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کی 2 خواتین اور ایک بچی جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔واقعے میں جاں بحق ہونے والی شمائلہ کے والد کو سینے میں تکلیف ہونے پر اسپتال لے جایا جارہا تھا، وہ دوسری گاڑی میں تھے اور رات گئے وہ بھی انتقال کرگئے ، 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر خاندان پر قیامت برپا ہوگئی۔

رات گئے سپر ہائی وے پر سہراب گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا جس میں شمائلہ زوجہ کامران، اس کی والدہ شائستہ اور بیٹی زرشان جاں بحق ہوگئیں جبکہ شمائلہ کا بیٹا دریاب شدید زخمی ہوگیا۔ تمام افراد گلشن معمار کے قریب احسن آباد میں قائم مشرق سوسائٹی کے رہائشی تھے۔اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کامران کے بھائی فیاض نے بتایا کہ کامران کی اہلیہ شمائلہ کے والد کو دل کا عارضہ لاحق ہوا تھا، بدھ کی شب انھیں سینے میں شدید تکلیف ہوئی جس پر کامران فوری طور پر انتہائی ایمرجنسی میں انھیں اپنی گاڑی میں لے کر اسپتال کے لیے روانہ ہوا ، اسی دوران ان کے ساتھ ساتھ شمائلہ اپنی والدہ شائستہ اور بچوں زرشان اور دریاب کو لے کر اپنی گاڑی میں روانہ ہوئی ، کامران تو اپنے سسر کو لے کر اسپتال پہنچ گیا لیکن شمائلہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔فیاض نے مزید بتایا کہ شمائلہ کی بیٹی زرشان بھی کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی جبکہ بیٹے دریاب کی حالت تشویشناک ہے اور وہ سول اسپتال میں زیر علاج ہے ، فیاض نے بتایاکہ شمائلہ کے والد ناصر بھی اسپتال میں دل کے دورے کے باعث دم توڑ گئے اور یوں ایک ہی دن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد اپنی جان سے چلے گئے ، کامران اسپتال میں زیر علاج اپنے بیٹے کے پاس ہے اور اس پر بھی متعدد مرتبہ غشی کے دورے پڑچکے ہیں۔علاوہ ازیں کامران کی رہائش گاہ جس سوسائٹی میں ہے وقوعہ کے بعد

سوسائٹی میں انتہائی سوگوار ماحول تھا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، کامران کافی عرصے سے اس سوسائٹی میں رہائش پذیر ہے ، ان کا خاندان انتہائی بااخلاق اور ہر مشکل وقت میں ہرکسی کی مدد کے لیے تیار رہتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…