بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان کردیا گیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کیٹرز اینڈ ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن نے بینکویٹ اور شادی ہالز بند کرنے کے خلاف ڈی چوک پر د ھرنے دینے کا اعلان کردیا ہے۔ ہم وزیراعلیٰ ہاؤس یا گورنر ہاؤس نہیں جائیں گے بلکہ اس بار ہم صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزراء اسد عمر، علی زیدی اور حکومتی لوگوں کے گھر کے باہر دھرنا دینگے۔کیٹرز اینڈ ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا ہے

کہ اوپن ایئر کی اجازت ہے بینکوئٹ کو بند کیا جا رہا ہے، جب اوپر ایئر کی اجازت دی ہے تو ہمیں کیوں اجازت نہیں ہے۔ اگر حکومت اوراپوزیشن آپس میں دوستی کرلیں تو کرونا ملک سے ختم ہو جائے گا۔ عدالت کوبھی پتہ ہے کتنے کرونا کیسز اصل ہیں۔ سپریم کورٹ پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ کھیل کے میدانوں میں کوئی فنکشن نہیں ہوسکے گا۔کراچی میں کون سی ایسی اوپن ایئر جگہ موجود ہے۔ عہدیداران نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں یہ کیس داخل ہوا ہے بینکویٹ اور شادی ہالز کی بندش کے خلاف اب ہمیں کورٹ سے انصاف ملنے والاہے۔ اب ہم اس امید سے ہیں کہ اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہیں لیا تو ہم ڈی چوک جائینگے۔ عدالت سے ہمیں امید ہے کہ ایس او پیز کے ساتھ ہمیں کام کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتیں جلسے جلوس کررہے ہیں، جلسوں کے لئے سب کچھ کھلا ہے مگر بینکوئٹ آخر کیوں بند کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آٹھ سے نو مہینے پہلے ہی بند کردیا گیا تھا۔ جب ہمیں اوپن کرنے سے اجازت ملی تو ہم نے ایڈوانس بکنگ بھی کی اور پیسے بھی لیئے،اب ہم ایڈوانس واپس نہیں کرسکتے۔ ہمیں پوری امید ہے کہ ہمیں اجازت مل جائے گی۔ عدالت کوبھی پتہ ہے کتنے کرونا کیسز اصل ہیں۔ کیٹرز اینڈ ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اعلان کیا کہ ہم اس بار وزیر اعلی ہاؤس

یا گورنر ہاؤس نہیں جائینگے۔ اس بار ہم صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزراء اسد عمر، علی زیدی اور حکومتی لوگوں کے گھر کے باہر دھرنا دینگے جو کراچی کی وجہ سے حکومت میں بیٹھے ہیں۔ کیٹرز اینڈ ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ جمعہ 2 بجے بمقام یونی کلب بینکویٹ یونیورسٹی روڈ پر پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…