اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

من پسند ڈش کا نام سنتے ہی نوجوان کوما سے جاگ گیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تائی پے ّ(این این آئی )تائیوان میں من پسند ڈش کا نام سنتے ہی نوجوان کوما سے جاگ گیامیڈیارپورٹس کے مطابق تائیوان میں ایک ایسا حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں اپنی من پسند ڈش کا نام سنتے ہی کوما میں گیا شخص اس سے باہر آگیا۔چو بچ نامی 18 سالہ یہ نوجوان ایک ٹریفک

حادثے میں شدید زخمی ہوگیا تھا۔ ڈاکٹروں نے اس نوجوان کی طبیعت کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم وہ اسے کوما میں جانے سے نہیں بچاسکے۔ اس لڑکے کے اہلِ خانہ اس کی تیمارداری میں ہی لگے ہوئے تھے، لیکن اس کو ہوش میں لانے سے قاصر رہے۔ چو کے بڑے بھائی نے بتایا کہ معاملات اس وقت تبدیل ہوگئے جب وہ اپنے بھائی سے ملنے کے لیے اسپتال گیا۔ اپنے بھائی سے مذاق کرتے ہوئے بڑے بھائی نے کہا کہ میں تمھاری پسندیدہ ڈش چکن فلے کھانے جارہا ہوں، یہ سنتے ہی اس شخص کی دھڑکن چل پڑی اور تیز ہوگئی۔ اس کے بعد لڑکے کی طبیعت میں روز بروز بہتری آنے لگی اور اب وہ بالکل ٹھیک ہے، جبکہ اس نے کوما کے دن جس اسپتال میں گزارے وہاں کا دوبارہ دورہ بھی کیا اور زندگی بچانے پر اسپتال کے اسٹاف کے ساتھ بھی اظہارِ تشکر کیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…