جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

فردوس شمیم نقوی بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی بھی نیب کے ریڈار پر آگئے،عدالت نے فردوس شمیم نقوی کی 10 لاکھ روپے کے عوض 27 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو فردوس شمیم نقوی کی گرفتاری سے روک دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی بھی نیب کے ریڈار پر آگئے، فردوس شمیم نقوی نے گرفتاری سے بچنے کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نیب نے فردوس شمیم نقوی کو طلبی کے لئے دوبارہ نوٹس بھیجا ہے،نیب حبیب گروپ آف کمپنیز کو زمین کی الاٹمنٹ کے معاملے پر تحقیقات کررہا ہے، حبیب گروپ آف کمپنیز کو 2006 میں 30 سالہ لیز پر زمین الاٹ کی گئی تھی، فردوس شمیم نقوی 2006 میں جبیب گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر تھے نیب نے فردوس شمیم نقوی کو بھی طلب کیا ہے خدشہ ہے کہ گرفتار نہ کرلیا جائے، جس پر عدالت نے فردوس شمیم نقوی کی 10 لاکھ روپے کے عوض 27 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو فردوس شمیم نقوی کی گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے نیب و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…