جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف کی حکومت نے قرضوں کے معاملے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی حکومت نے ملکی و غیر ملکی قرضوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، سرکاری دستاویز کے مطابق ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 44 ہزار 801 ارب روپے ہوگیا ہے، قرضوں کا بوجھ سوا دو سال میں 14 ہزار 922 ارب

روپے بڑھ گیا ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق قرضوں کا بوجھ جی ڈی پی کے 98.3 فیصد ہوگیا، مقامی قرضوں کا بوجھ سوا دو سال میں 7 ہزار 285 ارب روپے بڑھ گیا، جبکہ مقامی قرضوں کا حجم 23 ہزار 701 ارب روپے ہوگیا ہے۔دستاویز کے مطابق بیرونی قرضوں کے بوجھ میں سوا دو سال میں 6 ہزار 416 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد بیرونی قرضوں کا بوجھ 17 ہزار 369 ارب روپے ہوگیا ہے۔دستاویز کے مطابق جون 2018 تک ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 29 ہزار 879 ارب روپے تھا، جون 2018 تک مقامی قرضے 16 ہزار 416 ارب روپے تھے۔سرکاری دستاویز کے مطابق جون 2018 تک غیر ملکی قرضوں کا حجم 10 ہزار 953 ارب روپے تھا، جبکہ 2013 میں ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 14 ہزار 318 ارب روپے تھا۔دستاویز کے مطابق ن لیگی دور میں قرضوں کے بوجھ میں 15 ہزار 561 ارب روپے کا اضافہ ہوا، مشرف کے 9 سال میں قرضوں میں 3 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ ہوا، پیپلز پارٹی کے 5 سال میں قرضوں میں 8 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…