جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

ہمارے کیس کی سماعت عوام کو براہ راست دکھائی جائے ، خرچہ ہم بر داشت کرینگے ،سابق وزیر اعظم کی پیشکش

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے کیس کی سماعت عوام کو براہ راست دکھائی جائے ، خرچہ ہم بر داشت کرینگے ،ایک وزیراعظم کوکٹہرے میں کھڑا کیا جا سکتا ہے توکراچی

واقعہ کے حقائق بھی پبلک ہونے چاہئیں ۔ میڈیا سے گفتگو شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ درخواست دی ہے کہ کیس کی سماعت عوام کوبراہ راست دکھائی جائے،براہ راست کیس کی سماعت دکھانی کا خرچہ ہم اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ایک انکوائری رپورٹ کاخلاصہ آیا،انکوائری رپورٹ کے خلاصے میں کہاگیاکہ کچھ افسران جذبات میں آگئے اورآئی جی کواغوا کر لیا، ہم بھی کراچی واقعہ کی انکوائری رپورٹ کااستعمال کرتے ہوئے اپنے کیس میں کہیں گے کہ ہم بھی جذبات میں آگئے۔ انہوںنے کہاکہ ہم کہیں گے ہم بھی جذبات میں آگئے اورتیزی سے بجلی کے منصوبے لگائے، کراچی واقعہ کی تفتیش کوپبلک کیاجائے تاکہ عوام کو پتاچلے ہواکیاہے؟۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ایک وزیراعظم کوکٹہرے میں کھڑا کیا جا سکتا ہے توکراچی واقعہ کے حقائق بھی پبلک ہونے چاہئیں انہوں نے کہاکہ کراچی واقعہ کی انکوائری رپورٹ پبلک ہونی چاہیے ورنہ ابہام رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…